اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور جناب ظہیر الدین بابر اعوان کے دفتر پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے حق رائے دہی کو یقینی بنانے کیلئے ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ برائے اوورسیز پاکستانیزوانسانی وسائل زلفی بخاری چیئرمین نادرا‘ ڈی جی (آئی ٹی) الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سیکرٹری پارلیمانی امور نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا جن میں ان کی ووٹنگ کا طریقہ کار اور ان کو سہولیات دینے کے بارے میں لائحہ عمل بنایا گیا اور مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔ جس میں طے پایا کہ جلد از جلد اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن شروع کی جائے‘ اوورسیز پاکستانیوں کے پاس پاسپورٹ یا نائیکاپ میں سے کوئی بھی ایک چیز کی موجودگی میں رجسٹریشن کی جائے، الیکشن کمشن اور نادرا باہمی طور پر پروگرام کا آغاز کریں کہ کس طرح حق خفیہ رائے دہی کا تحفظ کیاجائے۔ ہر امر یہ کوشش کی جائے کہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابات کے عمل میں شریک کیا جائے۔ اس سلسلے میں آج کی میٹنگ کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے اگلے ہفتے دوبارہ میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ علاوہ ازیں سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی مزدوروں اور کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ممکنہ حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا وائرس کے متاثرین کے لیے پارلیمنٹ کی فنکشنل کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ عرب امارات اور سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا ہے، موجودہ حالات کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک میں اپنے سفاتخانوں اور مخیر حضرات سے رابطہ کر کے پاکستانیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھائیں۔ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب نے ہر قسم کے ویزے میں دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ وہاںپاکستانی محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...