راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کی صدارت میں روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہ جا ئزہ اجلاس میں تما م اضلاع میں موجود مر یضوں کی تعداد اور ان کو دی جانے والی طبی سہو لیا ت کے بارے میںتفصیلی بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا گیا کہ اس وقت راولپنڈ ی ڈو یژن میں کل458کنفرم مر یض ہیں ۔ اس موقع پر راولپنڈی ضلع کی صور تحال سے آگاہ کر تے ہو ئے بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میںاس وقت کر و نا وا ئرس کے306کنفرم مر یض موجود ہیںجن میں سے64 مریض دوسرے اضلاع کے ہیں اسی طر ح ضلع اٹک میں27، ضلع چکوال میں09 اور ضلع جہلم میں116 کنفرم مر یض ر پورٹ ہو ئے ہیں جنہیںمختلف ہسپتا لوں میں بہتر ین طبی امداد فراہم کیا جا رہی ہے ڈو یژ ن بھر میں اب تک اس وا ئرس کی وجہ سے 17 اموات ر پو رٹ ہو ئی ہیں جن میں سے12کا تعلق راولپنڈی ، 02اٹک سے جبکہ03جہلم سے تھے اسی طرح علاج معالجے کے بعد صحتیاب ہو نے وا لوں کی تعداد91ہے جن میں سے63 راولپنڈی جبکہ23جہلم ، 04چکوال اور اٹک کا ایک ر ہا ئشی ہے ڈو یژن بھر میں مختلف جگہوں پر قائم کر دہ 46قر نطینہ سینٹرز میں5194 بستروں کی سہو لت موجود ہے اور اس و قت راولپنڈی ڈو یژن میں2455 افراد قر نطینہ میںموجود ہیں جن میں سے کو ئی بھی سمپٹو میٹک نہیں۔
کمشنرراولپنڈی کی زیرصدارت اجلاس،تمام اضلاع میں کرونامریضوں پربریفنگ
Apr 23, 2020