کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے ارب انتالیس کروڑ ڈالر موصول کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے یہ رقم ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت ملی ہے۔ جس کی منظوری آئی ایم ایف کی جانب سے پہلے دی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے پاکستانی معیشت پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اور حکومت پاکستان نے وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تیزی سے اقدامات کیے۔
پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث منفی معاشی اثرات کے پیش نظر سستے قرضے کی درخواست کی تھی۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے یہ درخواست ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی ہے۔
پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈبن کے مطابق پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر منفی اثرات سے نمٹے کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے25 ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی فنڈز دیئے جائیں گے ۔تاکہ ان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جا سکے۔ آئی ایم ایف کی فہرست میں نیپال ، افغانستان، تاجکستان، یمن سمیت کئی افریقی ملک شامل ہیں۔