سوئی سدرن کمپنی کے اپریشن گرفت جاری، ایک گیس چور گرفتار

کراچی(کامرس رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کی گیس چوری کے خلاف کاروائی جاری ہے، سوئی سدرن کی گیس چوری کے کلعہ قمعہ کرنے کیلئے تشکیل دئے گئے ٹاسک فورس کائونتر گیس تھیفٹ ٓپریشن سی جی ٹی او نے سی ٓرڈی کے عملداروں کے ہمراہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع پائوڈر کوٹنگ اسٹیل کے کارخانے پر چھاپہ مارا۔ جہاں پر کارخانے کے مالکان ایس ایس جی سی کی ڈسٹریبیوشن لائین سے گیس چوری کرر ہا تھا۔ ٹاسک فورس نے گیس چوری میں ملوث پائوڈر کوٹنگ اسٹیل ورکس کے مالکان ذیشان احمد کوگیس چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ملزم 900 سی ایف ٹی فی گھنٹے کے حساب سے گیس چوری کر رہے تھے۔سوئی سدرن کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے گیس چوری میں استعمال ہونے والا پائپ اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لیے لیا۔ گیس چور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکہ مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔سی جی ٹی او چیف برگیڈئر (ریٹائرڈ) محمد ابوذر نے کہا کہ گیس چوری یو ایف جی کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ گیس چوروں کو کسی بھی صورت میں نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گیس چوروں کے خلاف جاری آپریشن مزید تیز کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن