ڈونالڈ ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر جاری امداد نہ لینے پر اظہار تشکر

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی شہرت یافتہ ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کورونا وائرس کے تحت جاری کردہ امداد نہ لینے کے اعلان پر شکریہ ادا کیا ہے۔ جمعرات کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی جو امریکہ کی امیر ترین یونیورسٹیوں میں شمار ہوتی ہے کو ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر اعلان کردہ امدادی پیکج کے تحت نو ملین ڈالرز کی رقم ملنی تھی جو اس نے لینے سے انکار کردیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کو وہ ہارورڈ یونیورسٹی کو امدادی رقم ملنے پر ناخوش تھے تاہم اب یونیورسٹی کی جانب سے اس رقم کو قبول نہ کرنا خوش آئند ہے۔انھوں نے وائٹ ہاوس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی اور سٹینفورڈ یونیورسٹی سمیت دیگر چند یونیورسٹیوں نے امدادی رقم لینے سے انکار کردیا ہے۔ اس لئے میں ہارورڈ یونیورسٹی، سٹینفرڈ یونیورسٹی اور دیگر جامعات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن