نیویارک چڑیاگھرکے 4ٹائیگراور3 شیروں میں کوروناوائرس کی تصدیق

نیویارک چڑیاگھر میں ایک ٹائیگر میں کوروناوائرس کی تشخیص کےکچھ ہفتوں بعداب چڑیاگھرحکام نے مزید چارٹائیگروں اور تین شیروں میں بھی کورونا کی تصدیق کی ہے ۔مہلک کوروناوائرس سے چڑیاگھروں کے جانور بھی محفوظ نہ رہ سکے، امریکہ کے برونکس چڑیا گھر میں ایک چار سالہ مادہ ٹائیگر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد دوسرے جانوروں میں بھی اسی طرح کی علامات دیکھنے میں آئیں  تھیں ۔چڑیا گھر حکام  نے مزید چار ٹائیگروں  اور تین شیروں  میں بھی کورونا کی تصدیق کی ہے ۔ ٹائیگر نے خشک کھانسی سمیت علامات ظاہر کرنا شروع کی تھیں جس کے بعد اس  کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا ۔ چڑیا گھر حکام  کے مطابق انہوں نے چار ماؤنٹین ٹائیگرز اور تین افریقی شیروں کا  ٹیسٹ کروایا جنہیں کھانسی کی  شکایت ہورہی تھی ۔ جانچ ان کے  فضلاتی  نمونے کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی تھی تاکہ جانوروں کو بے ہوش  کرنے کی ضرورت نہ ہو ۔ٹیسٹوں میں تصدیق ہوئی ہے کہ چھ دیگر بلیوں کو بھی وائرس ہونے کے ساتھ ساتھ ٹائیگر ماؤنٹین میں ایک اضافی شیر  بھی ہے جس میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں ۔چڑیا گھر حکام  نے انکشاف کیا کہ تمام شیروں  کی  حالت ٹھیک  ہے اور ان کی کھانسی میں بہت کمی  ہوچکی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' ہم نے بہت احتیاط کے ساتھ شیروں اور ٹائیگرز کا ٹیسٹ   کیا ہے اور کوویڈ 19 کے بارے میں ہمیں جو بھی علم حاصل ہوگا  وہ دنیا کو اس وائرس  کے بارے میں مسلسل آگاہ کرتے رہیں گے ۔ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ جانوروں کو یا توجانوروں کا خیال رکھنےوالےعملے کے ایک فرد نے متاثر کیا تھا یا علامات ظاہر ہونے سے پہلےہی جانور ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن