کوروناکا لیبارٹری میں تیاری کا کوئی ثبوت نہیں،یہ وائرس مخصوص قسم کی چمگادڑ سے آیا ہے:امریکی محقق

Apr 23, 2020 | 13:34

ویب ڈیسک

 امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسراین لپکین نے امریکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ نہ تو کورونا وائرس کی لیبارٹری میں تیاری کا کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی لیبارٹری سے وائرس کے اخراج کے کوئی شواہد ہیں۔پروفیسراین لپکین نے کہا کہ ان کے مطالعے کے مطابق یہ وائرس مخصوص قسم کی چمگادڑ سے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر تین پانچ برسوں بعدایک نئی وبائی صورتحال درپیش ہوتی ہے، یہ انسانوں کی جانب سے فطری مسکن کو تباہ کرنے، مجبوراً مہاجرت اور غربت کے نتائج ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ خود انسان کاپیدا کردہ ہے۔

مزیدخبریں