چینی صدرشی جن پنگ نے صوبہ شیان شی کے شہر شی آن کا دورہ کیا۔انہوں نے شیان شی آٹوموبائل انٹرپرائز گروپ ،شی آنجیاو¿ تھونگ یونیورسٹی اور داتانگ کمرشل سٹریٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرصنعتی اداروں کی پیداواری سرگرمیوں اور سماجی امور کی بحالی سے متعلق دریافت کیا۔ شی جن پنگ نے شی آن جیاو تھونگ یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اوراساتدہ اور طلباءسے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ اہم تاریخی پیش رفت اکثر سنگین آفات کے بعد ہی ہوتی ہے،چینی قوم کٹھن مشکلات سے چھٹکارہ پاتے ہوئے مزید مضبوط ہو رہی ہے۔شی جن پنگ نے شیان شی آٹو موبائل انٹرپرائز گروپ میں پیداواری سرگرمیوں کی بحالی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ چینی معیشت کی بنیاد ہے،قومی ملکیتی صنعتی اداروں کو پیداواری بحالی کے عمل میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے نئے طریقہ کار ،نئی صنعت ،نئی ٹیکنالوجی اور نئی مصنوعات کی ترقی کے لیے شیان شی آٹوموبائل انٹرپرائز گروپ کے عملے کی حوصلہ افزائی کی۔اسی روزشی جن پنگ نے شی آن شہر کی دا تانگ کمرشل سٹریٹ کا دورہ کیا۔وباءپھوٹنے کے بعداس بارونق تجارتی گلیمیں ویرانی تھی مگر اب وباءپر قابو پانے کے بعد یہاں آنے والے افرادکی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔
چینی صدرکا انسداد وباءکی بہتر صورتحال کے بعد اقتصادی سماجی سرگرمیوں کی بحالی کا جائزہ
Apr 23, 2020 | 13:37