جاپان:ناگاساکی میں کروز شپ پر کورونا وائرس کے33 متاثرین کی تصدیق

Apr 23, 2020 | 14:07

ویب ڈیسک

 جاپان کے مغربی شہر ناگاساکی کے حکام نے کہا ہے کہ وہاں لنگر انداز اطالوی کروز شپ پر 33 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق اطالوی تفریحی بحری جہاز کوسٹا اٹلانٹیکا، ناگاساکی بندرگاہ پر واقع متسوبیشی ہیوی انڈسٹریز کے شپ یارڈ میں مرمت کے لیے لنگر انداز ہے۔ جہاز پر کوئی مسافر نہیں، تاہم عملے کے 62 افراد سوار ہیں۔ جہاز میں ایک شخص میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد، صحت حکام نے باورچیوں سمیت متاثرہ شخص سے ممکنہ طور پر قریبی رابطے میں آنے والے 57 افراد کا ٹیسٹ لیا تھا۔ حکام کے مطابق متاثرہ 33 افراد میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ وائرس کا مزید پھیلاو¿ روکنے کے لیے طبی اقدامات میں مزید بہتری، مریضوں کی منتقلی کے طریقہ کار کی تیاری اور جہاز کی جراثیم کش صفائی کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں