کیا کتے بھی سونگھ کر کورونا وائرس کا پتہ لگاسکتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا  ہے کہ کتے بھی سونگھ کر "کورونا وائرس” کا پتہ لگاسکتے ہیں اور اسی لیے ماضی میں مختلف بیماریوں کی کامیاب اسکریننگ کے بعد کورونا وائرس سونگھنے کے لیے کتوں کی تربیت کا آغاز کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میڈیکل ڈیٹیکشن ڈاگز، جسے 2008 میں انسانی بیماریوں کی تشخیص کے لیے کتوں کی سونگھنے کی حِس کا استعمال کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا، اس نے گزشتہ ماہ کے آخر میں اس منصوبے پر کام کرنا شروع کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے وسطی علاقے ملٹن کینز میں واقع تربیتی کمرے میں کتوں کو وائرس کے نمونے سونگھنے کے لیے تربیت دی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ یہ مانا جاتا ہے کہ ہر بیماری کی ایک مخصوص بُو ہوتی ہے جسے کتے منفرد خصوصیت کے باعث اچھی طرح سونگھ سکتے ہیں اور یہ تربیت اسی بنیاد پر دی جارہی ہے۔

اس حوالے سے میڈیکل ڈیٹیکشن ڈاگز کے بانی کلیر گیسٹ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ کتے کووڈ-19 کا پتا لگاسکتے ہیں اور ہم بہت جلد سیکڑوں لوگوں کی اسکریننگ کرسکیں گے تاکہ ہمیں معلوم ہو کہ کس کا ٹیسٹ کرنے اور آئسولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...