دبئی اور ابو ظہبی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی جزوی بحالی کا فیصلہ

Apr 23, 2020 | 17:28

ویب ڈیسک

دبئی اور ابو ظہبی میں پبلک ٹرانسپورٹ جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ دن میں 12 گھنٹے فعال رہے گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ابو ظہبی محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے کے روز سے بحال کی جائے گی۔محکمے کا کہنا ہے کہ جمعرات سے 48 گھنٹے تک پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال کی جانے والی تمام بسوں کی صفائی ہوگی اور جراثیم کش ادویات کا استعمال ہوگا۔بلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کے ساتھ مسافروں کی سلامتی کے لیے سخت حفاظتی انتظامات پر عمل جاری رہے گا، شہر بھر میں جراثیم کش ادویات کا استعمال جاری رہے گا جبکہ تمام بسوں، ٹیکسیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذرائع کی روزانہ کی بنیاد پر سینی ٹائزنگ ہوگی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ تمام مسافر دوران سفر ایک دوسرے سے ضروری فاصلہ رکھنے کے پابند ہوں گے اور ماسک اور دستانوں کے علاوہ سینی ٹائزر استعمال کریں گے۔دوسری طرف دبئی حکومت نے بھی میٹرو اور بس سروس جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ دن میں صرف 12 گھنٹے کے لیے کام کرے گی۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جزوی بحالی کے ساتھ حفاظتی انتظامات پر عمل جاری رہے گا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ مسافروں کو ماسک بھی پہننا ہوں گے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ میٹرو دبئی صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک چلے گی, یہ تجربہ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا، اس کے بعد اس فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں