ضلع بدین میں پانی کابحران شدت اختیار کر گیا

پنگریو( نامہ نگار) ضلع بدین کی مختلف نہروں میں پینے اورزرعی پانی کابحران شدت اختیار کرگیا ہے اورماہ رمضان میں بھی ہزاروں افراد پینے کے پانی کے حصول سے محروم ہیں ضلع بدین میں جاری پانی کے بحران کے خلاف نواحی شہر ٹنڈوباگو میں سندھ ترقی پسندپارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی اللہ والا چوک سے شروع ہوئی اورمختلف بازاروں کاگشت کرتی ہوئی پریس کلب پہنچی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مقررین شاہ نوازسیال۔علی حیدرپہنور۔احسان عمرانی اوردیگرنے کہا کہ ضلع بدین بھر میں پینے اورزرعی پانی کابحران دن بدن سنگین ہوتاجارہا ہے محکمہ آبپاشی کی جانب سے کوٹری بیراج پر ضلع بدین کو پانی فراہم کرنے والی کینالوں اکرم واہ اورپھلیلی کو ایلوکیشن کے مطابق پانی فراہم نہیں کیا جارہا پانی کی شدیدقلت کے باعث ضلع بدین میں پھٹی۔گنے اورمرچ کی بوائی بری طرح متاثر ہورہی ہے جبکہ ضلع کے کافی علاقوں میں انسانی آبادی اورمویشیوں کے لیے پینے کاپانی بھی دستیاب نہیں ہے ۔مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی اورمطالبہ کیاکہ ضلع بدین میں پانی کامصنوعی بحران فوری طورپرختم کیاجائے بصورت دیگر ضلع بدین بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن