نوشہرو فیروز ،بچوں میں خسرہ کے کیسزمیں اضافہ

Apr 23, 2021

نوشہرو فیروز (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد رائو کی زیر صدارت انسداد خسرہ مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مختلف مقامات سے خسرہ کے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس نہیں کرایا جارہا۔ انہوں نے ای پی آئی کی جانب سے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین کی فراہمی میں کمی کے تناسب پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایک ہفتے کی انسداد خسرہ مہم چلائیں ، جہاں والدین ویکسین لگوانے سے انکارکریں انہیں سمجھایا جائے ۔

مزیدخبریں