شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے نائب صدر چوہدری شکیل عطا اللہ ورک نے کہا ہے کہ بعض عالمی طاقتوں کے سیاسی ، معاشی مفادات نے گلوبل میں جگہ جگہ قتل وغارت اورحقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کو بڑھادیاہے اقوام متحدہ کو دنیاکے امن ،سلامتی اورآئندہ نسلوں کے اچھے مستقبل کیلئے اپنے چارٹر پر جارح قوتوں کو عملدرآمد کروانے کیلئے جرات مند فیصلے کرنا ہونگے ، انہوں نے کہا کہ شورش زدہ اسلامی ممالک میں لاکھوں مردوزن بچوں اور بوڑھوں کاقتل ہوچکاہے ۔