شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما فضل بلال نواز ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ رمضان المبارک خیرخواہی ،غم خواری ،درگزر ،صلہ رحمی کرنے کا مہینہ ہے ہمیں دنیاوی مال بنانے کی بجائے اس ماہ مبارک میں نیک اعمال بنانے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے زیادہ سے زیادہ خدا کی راہ میں صدقہ خیرات ،زکوۃ کی ادائیگی کے لیے خود کو تیار کرنے کی ضرورت ہے بالخصوص غریبوں ،مسکینوں، بیوائوں، یتیموئوںکی بحالی کیلئے ہمیں اسلام کے پیغام کے مطابق خفیہ انداز میں مالی امداد کو یقینی بنانا چاہیے اس سے خدا کی خوشنودی بھی حاصل ہوگی اورغریب ،دکھی انسانیت کی بھی تضحیک نہ ہوسکے گی ان خیالات کااظہار انہوںنے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
رمضان خیرخواہی ،غم خواری ،درگزر صلہ رحمی کا مہینہ ہے: فضل بلال نواز
Apr 23, 2021