لاہور(سٹی رپورٹر) سیکرٹری نورالامین مینگل کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ صوبائی سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس کا انعقادکیا گیا ،اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ملازمین کی پروموشن کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیل کے مطابق سیکرٹری نورالامین مینگل کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ صوبائی سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں لوکل گورنمٹ کے گریڈ 17کے 24 ملازمین کو اگلے گریڈ میں پروموٹ کر دیا گیا ہے۔محکمانہ کارکردگی کی بنیاد پر ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ کے 24 ملازمین کو پروموٹ کیا گیا جبکہ لوکل کونسل سروس کے 10اور ٹی ایم اے کیڈر کے 14ملازمین کو گریڈ 18میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔