منشیات فروش کا پولیس اہلکاروں پر بلیڈ سے حملہ ، ہیروئن برآمد

لاہور(نامہ نگار) گلبرگ کے علاقے گورومانگٹ روڈ پر منشیات فروش نے پکڑے جانے پر پولیس اہلکاروں پر بلیڈ سے حملہ کردیا۔پولیس نے منشیات فروش فرحان عرف بلی کو پکڑ کر بلیڈ چھین لیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی موبائل فون سے فوٹیج بنانے والے ایک شہری کی کار کا شیشہ توڑدیا ہے۔ملزم نے بلیڈ سے کانسٹیبل کی انگلی پر زخم دیا اور وردی پر بھی کٹ لگائے۔ملزم سے موقع پر ہیروئن کی 10 پوڑیاں برآمد کی گئیں۔فرحان نامی ملزم 50سے زائد مقدموں میں ملوث نکلا۔علاوہ ازیںسی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے شہری کی کار کا شیشہ توڑنے اورتشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔سی سی پی او لاہور کا فوٹیج میں نظر آنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم اور کہا کہ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...