آئی ایس او کے تحت آزادی القدس کانفرنس اتوارکو ہوگی

Apr 23, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جمعہ الوداع کے موقع پر آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن بھرپور جوش و خروش اور جذبہ ایمانی کے ساتھ یوم القدس کی ریلی نکالی جائے گی۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی، آزادی القدس کانفرنس انشاء اللہ  اتوار25 مئی  چار بجے کو منعقد کی جارہی ہے جس میں تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شرکت اور خطاب کریں گے.  ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر حسن عسکری نے عالمی یوم القدس ریلی کے حوالے سے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کیا. انکا مزید کہنا تھا کہ یوم القدس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں. اس دن کو منانا ہر مسلمان مرد اور عورت پر واجب ہے. امام خمینی رح کی سیاسی اور مذہبی بصیرت نے اس مسئلے کو عالم اسلام میں متعارف کروایا. یوم القدس کا مسئلہ کسی ایک فرقے کا مسئلہ نہیں بلکہ امام خمینی نے اسکو عالمی سطح پر مقبول کروایا.

مزیدخبریں