جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل سید اعظم حسین شاہ اور ضلعی رہنما سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی قیادت کا لب و لہجہ بتارہا ہے کہ یہ ٹکرائو کی طرف جانا چاہتی ہے حکومت کے صبر کو آزمانے کی کوشش نہ کی جائے، سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا اسمبلی میں رویہ اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دھمکی دینا انکی ذہنیت کی عکاسی اور بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو تب اس گورے سپاہی کو جوتا مارنا چاہئے تھا جب اس نے انکے کپڑے اترواکر امریکن ایئرپورٹ پر انکی تلاشی لی تھی قومی اسمبلی کے معزز سپیکر کو جوتا مارنے کی بات کرکے شاہد خاقان عباسی نے ذہنی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا ا اس سے پتہ چلتا ہے ن لیگ تمام تر اخلاقیات کو بھول چکی انہیں سپیکر قومی اسمبلی اور قوم سے معافی مانگنی ہوگی۔