کتابوں کے این او سی کے حصول میں نجی پبلشرز کو شدید دشواری کا سامنا

Apr 23, 2021

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے نئے نصاب کے مطابق کتابوں کے این او سی کے حصول میں درپیش سخت مشکلات پر پرائیوٹ پبلشرز شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ایک جانب سابقہ کریکولم کے مطابق کتابوں کی چھپائی کا عمل روک دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب نئے کریکولم کے مطابق این او سی کے اجراء میں خود ساختہ رکاوٹیں اور مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے ہزاروں پبلشرز سراپا احتجاج ہیں۔ اس حوالے سے ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احمد عثمان شاہ نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے منیجنگ ڈاریکٹر ڈاکٹر فاروق منظور کا ان کی کاوشوں کے لئے شکریہ ادا کیا جو کہ انھوں نے پرائیوٹ پبلشرز کی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں انجام دیں ‘مزید برآں سنگل نیشنل کریکولم کے مطابق تیار کی گئی کتب کے این او سی کے حصول کے سلسلے میں درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے جو کمیٹیاں مسودات کی نظرثانی کے لئے تشکیل دی ہیں وہ پرائیوٹ پبلشرز سے ایک مسودہ پر لاکھوں روپے طلب کر رہے ہیں جو کہ ہماری استطاعت سے باہر ہے۔

مزیدخبریں