ملک انتشار اور افراتفری کا متحمل نہیںہوسکتا:ہمایوں اخترخان

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومتوں کی خارجہ پالیسی گلیوں اور محلوں میں نہیں بنتی ،کسی بھی حکومت کو زمینی او ربدلتے حالات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہوتے ہیں اور حالات کوسدھارا جاتا ہے  ،وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیو کے خلاف بھرپور آواز بلند کی ہے۔ ریاست کے پاس طاقت ہوتی ہے اوروہ استعمال کرسکتی ہے لیکن حکومت نے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا اور وفاقی و صوبائی وزراء نے پر امن حل نکالنے کی نیک نیتی سے کوشش کی۔ موجودہ حالات میںہمارا ملک انتشار اور افرا تفری کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے سب کو صبرو تحمل سے کام لینا چاہیے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے ذاتی تشہیر کی بجائے اصلاحات پر مبنی ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جن کا ملک کو فائدہ ہوگا ، اصلاحات کے نتیجے میں ہی ہماری معیشت کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں ، روپیہ مستحکم ہوا ہے ، اوور سیز پاکستانیوں کا اعتماد بڑھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن