شہباز شریف عوام کی دعائوں سے  سرخرو ہوئے:جمشید ایوب بٹ 

Apr 23, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل جنرل سیکر ٹری جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ خاد م پنجاب شہباز شریف عوام کی دعائوں سے سرخرو ہوئے ہیںہائیکورٹ سے ان کی ضمانت حق و صداقت کی فتح اور احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کرنے والوں کی شکست ہے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جیسا اعلیٰ ایڈمنسٹریٹر چراغ لے کر ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل سکتا ان کی ضمانت سے عوام میں خو شی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزیدخبریں