کراچی ( کامرس رپورٹر) چیئرمین سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کیپٹن (ر) آصف محمود ،سینئر وائس چیئرمین ملک محمد ریاض،جنرل سیکرٹری محمد حنیف خان مروت،حاجی عبد الرؤف ن خان نیازی،مراد درانی،دلاور خان نیازی،اقبال شاہ زئی اور دیگر عہدیداران نے ?خیر پور میں مسافر کوچ اور وین میں ہونے والے ہولناک تصادم کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہاکس بے ٹرک اسٹینڈ پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کیپٹن (ر) آصف محمود نے صوبہ سندھ میں ہائی ویزاور اندرونِ سندھ میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور صوبہ سندھ کے ٹرانسپورٹرز خصوصاً انٹر سٹی بس ،منی بس اور کوچ مالکان کو تنبیہ کی کہ وہ تیز رفتاری ، اوور ٹیکنگ اور ایک دوسرے سے آگے نکلنلے کی روش کو ترک کر یں جو کہ ان حادثات کو جنم دیتی ہیں۔ انہوں نے تمام ٹرانسپورٹرز کو اپنے ڈرائیورز کو سخت ہدایات جاری کرنے پر زور دیا تا کہ حادثات اورقیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔ اجلاس میں شریک تمام ٹرانسپورٹرز نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی کہ عید الفطر کے بعد سپریم کونسل کی جانب سے صوبہ سندھ کے تمام بڑیشہروں اور ہائی ویز پر مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے تعاون سے حادثات کی روک تھام کے لئے روڈ سیفٹی پروگرام منعقد کئے جائیں گے تا کہ وہاں کے مقامی ٹرانسپورٹرز موٹر وہیکل آرڈیننس کے قوانین پر عملدرآمد کرسکیں۔
خیر پور حادثہ میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر انتہائی افسوس ہے
Apr 23, 2021