دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کھیلوں کے ذریعے امن کے فروغ اور بزنس سیکٹر میں نمایاں کارکردگی اور کامیابی حاصل کرنے پر ہائیر پاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ جاری کردیا ہے۔جاوید آفریدی اعزازی گولڈن ویزہ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اخبارخلیج ٹائمز کو خصوصی انٹرویو میں جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انہیں گولڈن ویزا جاری کیا۔جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد آل مکتوم اورابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں جاوید آفریدی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور حکمرانوں نے اپنے ملک میں میں تمام شہریوں کا ہمیشہ بھرپو خیال رکھا ہے ۔