ہوسٹن میں کرکٹ کا چھ روزہ میلہ مڈاٹلانٹک نے  جیت لیا 

ہیوسٹن ( وائس آف ایشیا)امریکہ میں مقیم پاکستانی نڑاد امریکن بزنس مین تنویر احمد کے زاتی سرمائے سے تعمیر کئے جانے والے امریکہ کے شہر ہیوسٹین ٹیکساس کے نواح پریری ویو سٹی کرکٹ اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ کا شاندار ایونٹ آرگنائزکیا گیا۔میڈاٹلانٹک نے انڈر نائٹین کرکٹ کی ٹرافی کو اپنے نام کرلیا۔یو ایس اے کرکٹ، آئی سی سی کی منظور شدہ امریکا کی واحد آرگنائزیشن نے امریکہ میں انڈرنائیٹین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لئے کلثوم پریری ویو کرکٹ کمپلیکس میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں پورے امریکہ سے آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ چھ روز تک جاری اس ایونٹ کا فائنل مڈ اٹلانٹک زون نے ساو ¿تھ ویسٹ زون کو ہراکر ٹرافی کو اپنے شو کیس کی زینت بنالیا۔ٹورنامنٹ کی رنراپ ٹیم ساو ¿تھ ویسٹ زون قرارپائی۔ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر سا?تھ ویسٹ زون کے کھلاڑی رحمن ڈار قرارپائے۔بہترین بولر کااعزاز ویسٹ زون ریڈ کے سنجے کرشنا مورتی اور ٹورنامنٹ کے بیسٹ آل را?نڈر کا ایوارڈمڈاٹلانٹک کے کے کے مکالمہ کو قراردیا گیا۔فائنل اور تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی چیئرپرسن یوایس کرکٹ کمیٹی سوشل ناڈکانی نے فاتح ٹیم میڈ اٹلانٹک کے کپتان نتیش مہیش ونر ٹرافی پیش کی۔اس موقع پرمیزبان ایونٹ کے روح رواں امریکہ میں مقیم پاکستانی نڑاد امریکن بزنس مین تنویر احمد نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ یو ایس اے کرکٹ کمیٹی کے عہدیدران کا کلثوم پریری ویو کرکٹ کمپلیکس کو یو ایس اے کرکٹ کا آفیشل گراو ¿نڈ قرار دینے پربے حد مشکور ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ امریکن یوتھ کی کرکٹ کے میدان میں ابتدا ہے۔انشائ￿ اللہ اس انتہائی شاندار کرکٹ ونیو سے امریکہ کی کرکٹ میں ایک انقلاب برپا ہوگا۔ جس سے نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کے کرکٹ شائقین کو بہترین صاف ستھری کرکٹ سے محظوظ ہونے کا موقع میسر ہوگا۔تنویر احمد نے کہا کہ اس کرکٹ کمپلیکس میں کرکٹ کی گیارہ فیلڈز اور اسٹیٹ آف دی آرٹس سے آراستہ میزبان اور مہمان ٹیموںکے لئے شاندار پولین بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس وقت 6 بہترین انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ فیلڈز تیار ہوگئی ہیں۔مزید بھی کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن