کابل(شِنہوا)افغانستان میں سرکاری فورسز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی جانیوالی مختلف کارروائیوں میں کم از کم 78 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔افغانستان کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان میں بتایا کہ غزنی ، زابل ، ہرات ، پکتیکا ، بلخ ، نمروز ، ہلمند اور قندھار صوبوں میں افغان قومی دفاع و سلامتی فورسز(اے این ڈی ایس ایف) کی کارروائیوں کے نتیجے میں 44 طالبان عسکریت پسند زخمی اور 8 دیگر کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسی مدت کے دوران اے این ڈی ایس ایف نے ہتھیار بھی برآمد کر کے ضبط کیے ہیں اور 36 دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات(آئی ای ڈیز) اور بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا ہے۔بیان میں افغان سیکورٹی فورسز کے کسی جانی نقصان کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔وزارت دفاع کے اس بیان پر ابھی تک طالبان تنظیم کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔