پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس 26اپریل کو طلب،پی پی ، ا ے این پی کے بغیر حکومت مخالف تحریک پر مشاورت ہوگی

اسلام آباد( خبر نگار خصوصی) پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس 26اپریل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے پر مشاورت ہوگی، عید کے بعد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی غور کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن