بجٹ 2021-22'ترقیاتی منصوبے اورعوامی توقعات

مکرمی!پی ٹی آئی حکومت اپنا تیسرا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے اس وقت عوام دوست،صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اعلیٰ بیورو کریٹ محمد عبد اللہ خان سنبل چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب تعینات ہیںپنجاب میں ہر طرح کی تعمیرو ترقی کا اعلیٰ وژن رکھتے ہیں حکومت پنجاب ان کی خداداد صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان پر اور ان کی ٹیم پر بھروسہ کرتے ہوئے انہیں ٹاسک دے کہ وہ صوبہ پنجاب کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کر سکیں۔ بجٹ 2021-22 میں حکومت پنجاب پنجاب بھر کے دیہی مراکز صحت کے لیے خصوصی فنڈز کا اجراء کرے دیہی علاقوں میں 24 گھنٹے گائنی ایمر جنسی کے لیے تمام BHU سنٹرز کو ایمبولینسز فراہم کی جائیں اسی طرح کھیتوں سے منڈیوں تک نئی  روڈز اور پرانی سڑکیں جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں ان کی تعمیرو بحالی کے لیے بجٹ مختص کرے دیہی آبادی کو صاف ستھرا آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے PCC ورکس،ڈرین اور واٹر سپلائی،واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کے لیے فنڈز مختص کرے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کا سرحدی علاقہ نارنگ منڈی کے دیہات بریار سے پسیا نوالا کو دریائے راوی کے کٹائو سے بچانے کے لیے حفاظتی بند کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے کیلئے ADP2021-22 میں لازمی شامل کرے اس حوالے سے محکمہ اریگیشن نے اس حفاظتی بند کی تعمیر کی منظوری دے رکھی ہے۔ اونچا پنڈ تا مہتہ سوجا،جتو گالہ لونگ والا منڈیالی،کھنڈے گاؤں اور کوٹ نواب تا مہتہ سوجا دیہی اسی روڈز کی تعمیر و بحالی کے لیے بھی سالانہ ADP2021-22 میں فنڈز کی منظوری دی جائے نارنگ منڈی رورل ہیلتھ سنٹر( RHS)کی از سر نو بحالی۔ٹراما سنٹر بنانے کیلئے فنڈز مختص کیے جاہیں۔جبکہ لاہور نارووال کالا خطائی روڈ کی از سر نو بحالی کے منصوبے کو ADP 2021-22 میں شامل کیا جائے۔
چوہدری فرحان شوکت ہنجرا، لاہور 

ای پیپر دی نیشن