قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ شیڈول کے مطابق ہو گا: پی سی بی 

لاہور(سپورٹس  رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے متعلق ابہام کو دور کردیا ہے۔ذرائع پی سی بی کے مطابق کرونا کے باعث پاکستانیوں پر سفری پابندیوں کے باوجود قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ شیڈول کیمطابق ہوگا، پاکستان کے دورہ انگلینڈ سے قبل مئی کے اختتام پر دونوں بورڈز صورتحال کا جائزہ لیں گے اور دورے سے متعلق نظرثانی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی کے اختتام میں حالات کے مطابق فیصلہ ہوگا، کرونا وبا کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سیریز سے دو ہفتے قبل انگلینڈ روانہ ہوگا، جہاں وہ قرنطینہ کرے گی۔ون ڈے اور ٹی ٹوئٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم بائیس جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی20سیریزجولائی میں شیڈول ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...