لاہور(سپورٹس ڈیسک) نجم الحسن شنتو کے بعد کپتان مومن الحق کی بھی سنچری ‘بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مضبوط ہو گئی ‘ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 4وکٹوں کے نقصان پر 474رنز بنالئے ۔ دوسرے دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے متاثر بھی ہوا ۔