بھارت کا ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے  کا مضحکہ خیز دعویٰ‘ مقدمہ درج

Apr 23, 2021

 نئی دہلی ( نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) بھارتی بارڈر  سکیورٹی فورسز نے  ایک اور پاکستانی جاسوس  کبوتر پکڑنے کا مضحکہ  خیز دعوی کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔  بھارت نے دعویٰ  کیا ہے کہ کبوتر 17  اپریل کو بھارتی علاقے اورانوالہ میں آ گیا۔  کبوتر کی ٹانگ پر بندھے کاغذ  پر پاکستانی موبائل  نمبر لکھا ہے۔  جو جلو موڑ کے قریب موٹر ورکشاپ  کے مالک کا نکلا۔

مزیدخبریں