نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ،4 بدعنونی ریفرنس ،12 انکوائریوں کی منظوری 

اسلام آباد (نامہ نگار‘نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی  احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ نیب کی تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی  ہیں جو کہ حتمی نہیں ہوتیں۔ نیب قانون کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کرنے کے بعد مزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ قومی احساب بویرو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 4 ریفرنسز کی منظوری دی گئی جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔ اجلاس میں غلام مصطفیٰ پھل سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ کے ثاقب سومرو اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں معین آفتاب شیخ سابق چیئرمین پاکستان سٹیل ملز اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر اختیارات کا ناجائز الزام اور بدعنوانی  کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو 434.468 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ رسول خان محسود سابق منیجنگ ڈائریکٹر پیپکو اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 12  انکوائریز کی منظوری دی گئی جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی وائس چانسلر مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو لیبر ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے افسران اہلکاران اور دیگر میسرز سکائی رومز لمیٹڈ کمپنی اور دیگر میسرز لکی سیمنٹ فیکٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اہلکاران اور دیگر محمد علی ساند سابق چیف کمشنر انکم ٹیکس حیدر آباد اور دیگر نور محمد جاومانی چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن اعجاز علی خان درانی رکن سندھ پبلک سروس کمیشن اور دیگر، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہورو قائم مقام وائس چانسلر سندھن یونیورسٹی کیمپس بدین اور دیگر اکرام الحق چیف انجینئر ساؤتھ پی ڈبلیو ڈی ظفر اقبال ڈویژنل اکائونٹس آفیسر سراج نظام ایکسیئن پاک پی ڈبلیو ڈی کراچی غلام مصطفیٰ پھل سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ گل محمد جاکھرانی بورڈ آف ریونیو کراچی کے افسران؍ اہلکاران  اور دیگر ممتاز الرحمان سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو سابق گورنر سندھ آفیسرز/ آفیشلز آف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر عبدالوہاب عباسی ڈائریکٹر  سکولز ایجوکیشن کراچی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری شامل ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 5 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی جن میں سندھ کول اتھارٹی کے افسران؍ اہلکاران میسرز پاک اوسسز اور دیگر سید نصرت شوکت اور دیگر جبکہ عمران شیخ سپرنٹنڈنٹ  انجینئر آر پی او ڈی سرکل حید رآباد محکمہ آبپاشی کے افسران/ اہلکاران اور دیگر کے خلاف تین 3 انویسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے کریک میرینہ پراجیکٹ کراچی کے مالکان؍ منیجرز اور دیگر ایاز خان نیازی سابق چیئرمین این آئی سی اور دیگر ایس بی سی اے ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے افسران/ اہلکاران میسرز حباء بلڈرز کراچی اور دیگر کے خلاف انکوائریز اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کراچی کے افسران/ اہلکاران میسرز بلڈرز کراچی اور دیگر کے خلاف انکوائریز اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کراچی کے افسران/ اہلکاران میسرز حباء بلڈرز کراچی اور دیگر کے خلاف انکوائریز اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کراچی کے افسران/ اہلکاراں اور دیگر کے خلاف تحقیقات پلی بارگین کی تکمیل کے بعد معاملہ قانون کے مطابق کارروائی کیلئے ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔  قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بوڈ کے اجلاس میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ کراچی کے افسران/ اہلکاران اور دیگر کے خلاف تحقیقات مزید کارروائی کیلئے ایف بی آر کو بھیجنے کی منظوری دی گئی ۔  قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بڑی مچھلوں کے خلاف وائٹ کالر کرائسز کے میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی نہ صرف اولین ترجیح ہے ملک سے بدعنوانی کاک خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان نیب کو اولین ترجیح ہے نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادارہ ہے نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن