اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے شہباز شریف کی ضمانت پر مریم نواز کے ٹوئٹ پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ کیلبری کوئین صاحبہ ابھی تو لوٹے مال کا حساب دینا ہے۔ ضمانت کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ کرپشن پر سزا نہیں ملے گی۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے نے عوامی خدمت کے نام پر گزشتہ20سال میں 549ارب کے غیر قانونی اثاثے بنائے۔موصوف نے کرپشن زدہ منصوبے عوام پر تھوپ کر عوام کی نہیں میاں مفرور کی خدمت کی ۔
کیلبری کوئین صاحبہ ابھی تو لوٹے مال کا حساب دینا ہے،شہباز گل
Apr 23, 2021