کوئٹہ دھماکے کی مذمت ،حکومت عوام کا تحفظ کرنے میں ناکام ،مولانا فضل الرحمان 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں سرینا ہوٹل خود کش دھماکے کی شدید مذمت اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک واقعے میں جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے۔ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کی ہر ممکن مدد کریں۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایسی کارروائیاں انتہائی افسوسناک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن