کراچی (نیوزرپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور پی ایس پی کی جانب سے این اے 249 کے امیدوار سید مصطفی کمال نے اتوار 25 اپریل چاندنی چوک، UC-30 سعید آباد بلدیہ ٹاؤن میں انتخابی جلسے کا اعلان کردیا۔ مرکزی الیکشن آفس میں مختلف برادریوں کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر مصطفی کمال نے کہا کہ آج وزیراعظم، وزرا اعلی اور وزرا کی جماعتیں چھوڑ کر عوام پی ایس پی میں اس لیے شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ وہ جان چکے ہیں کہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ ہمارے علاہ کسی کے پاس مسائل کے قابلِ عمل حل موجود نہیں۔ اگر بلدیہ کی عوام نے مجھے ووٹ دیا تو میں ان کی صبح کو بہتر بنانے کے لئے اپنی راتیں قربان کر رہا ہونگا۔ اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مرکزی وائس چیئرمین حفیظ الدین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق، مرکزی سینئیر جوائنٹ سیکرٹری بلقیس مختار، جوائنٹ سیکریٹری نائلہ منیر بھی موجود تھیں۔