استنبول (شہنوا،نوائے وقت رپورٹ) ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ آج 23 اپریل کو استنبول میں مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ سہ فریقی کانفرنس میں افغان امن عمل‘ سکیورٹی‘ توانائی ،غیرقانونی ہجرت جیسے موضوع پر بھی بات ہوگی۔ ترک وزیر خارجہ پاک، افغان وزراء خارجہ سے دوطرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔دریں اثناء افغان طالبان نے امن کانفرنس میں شرکت کے لئے شرط رکھی ہے ہمارے قیدی رہا کئے جائیں،امریکہ طالبان رہنمائوں پر پابندیوں کا خاتمہ یقینی بنائے۔
سہ فریقی استنبول اجلاس آج: قیدی رہا کئے جائیں‘افغان طالبان کی مشروط آمادگی
Apr 23, 2021