اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے یکم ستمبر 2020ء کو فرانسیسی میگزین میں شائع گستا خانہ خاکوں کے خلاف قرارداد سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی قیام کے لیے تمام پارلیمانی جماعتوں سے نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔ خصوصی کمیٹی 20اپریل، 2021ء کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم این اے امجد علی خان کی قرارداد پر پیش رفت پر غور کرے گی۔
خاکوں کیخلاف قرارداد: قومی اسمبلی خصوصی کمیٹی کیلئے تمام جماعتوں سے نامزدگیاں طلب
Apr 23, 2021