فرانسیسی  سفیرکو نکالنے کا فیصلہ قرارداد کی منظوری کے بعد کیا جائیگا: صدر

Apr 23, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  صدر عارف علوی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو  میں کہا ہے کہ جمہوری  ملک کی حیثیت سے فرانسیسی سفیر کو نکالنے کی قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کی۔  فرانسیسی سفیر  کو نکالنے کا فیصلہ قرارداد کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔ مجھے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں  ایسی بات کروں جو کسی کو تکلیف پہنچائے۔ اٹھارویں ترمیم میں بہتری کیلئے ترامیم لائی جا سکتی ہیں۔ آرٹیکل 370  کے خاتمے تک بھارت سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا امن کی جانب بہتر قدم ثابت ہوگا۔ بھارت کے افغانستان میں عزائم پر تحفظات سے دنیا کو آگاہ کر چکے ہیں۔ بھارت افغانستان  کی سرزمین سے بلوچستان میں مداخلت اور دہشتگردی کر رہا ہے۔ پاکستان طالبان کو ترکی کانفرنس میں شرکت پر قائل کرنے کی کوشش کرے گا۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتری کی جانب جائیں گے۔ حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے عدم تعاون کی وجہ سے زیادہ قانون سازی میں ناکام رہی۔ حزب اختلاف اور حکومت  کے درمیان مفاہمت میں احتساب کا عمل حائل ہے۔ عدالت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  سے متعلق صدارتی ریفرنس پر جو فیصلہ دیا درست دیا۔

مزیدخبریں