وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارشد محمود، ایم ڈی ایم آر ٹی سی اور وزارت سائنس کے دیگر حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی تمام اداروں پر بریفنگ لینے کا آغاز کر دیا۔ آج وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے تیارہ کردہ الیکٹرانک ووٹنگ میشن پر بریفنگ لیتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے مشین کو اگلے انتخابات تک کارآمد بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ کے حوالے سے قانون سازی جلد پارلیمان میں پیش کرنے کا بھی اعادہ کیا۔ وزارت سائنس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمیں وزارت سائنس کو متحرک کر کے اسے جدید دور کے شانہ بشانہ لانا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن