ملتان (خصوصی رپورٹر ) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلے پوسٹ آر این بی ایس نرسنگ (فرسٹ پروفیشنل) کے نتائج کا اعلان گزشتہ روز کردیا گیا تھا جس مجموعی طور پر انچاس امیدواروں نے شرکت کی اور امیدواروں کی کامیابی کا تناسب سو فیصد رہا۔ اس سلسلے میں وائس پرنسپل سکول آف نرسنگ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میڈم رخسانہ پروین اور نرسنگ انسٹرکٹر اور کوآرڈینیٹر پوسٹ آر این بی ایس نرسنگ پروگرام مس نسیمِ اختر شریف نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کو امتحان کے کامیاب انعقاد اور امیدواروں کی سو فیصد کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔