کوئٹہ دھماکہ خودکش پڑوسی ملک سازشیں کررہا: شیخ رشید،ملزموں کا تعاقب کرینگے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہوٹل پارکنگ میں ہونے والا حملہ خودکش تھا۔ حملہ آورکی کوئی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ ملک میں کوئی افراتفری نہیں ہوگی۔ ایک منتخب وزیراعظم موجود ہے۔ عظیم افواج، ایجنسیاں اور عوام اس ملک کے وارث ہیں۔ ہم پاکستان کے لیے جینا اور مرنا جانتے ہیں'۔ سوشل میڈیا کا حل تلاش کر رہے، جلد قانون لائیں گے۔ فاقی وزیر داخلہ نے ان خیالا ت کا اظہار گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئٹہ کے  'ہوٹل کی  پارکنگ میں خودکش دھماکے کے لیے 60 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ جبکہ خودکش حملہ آور گاڑی میں بیٹھا رہا، جبکہ گاڑی کو فرانزک کے لیے بھیجا جا چکا ہے'۔  'پاکستان کو اندر سے غیر مستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش جاری ہیں اور ان غیر ملکی کوششوں کو پاکستان پھلتا پھولتا دکھائی نہیں دے رہا۔ گوادر اور بلوچستان ملک کی ترقی کا نام ہے، گوادر پاکستان کا مستقبل ہے، چین ہمارا آزمودہ دوست ہے اور ہماری چین سے دوستی کوہ ہمالیہ سے بھی بلند ہے۔ ایسی صورتحال میں دھماکے کا اصل مقصد پاکستان کے امن کو تہہ و بالا کرنا ہے اور اسے نقصان پہنچانا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'عمران خان کی قیادت میں پاکستان جس طرح ترقی کر رہا ہے۔ ملک کی عظیم فوج اور ایجنسیاں اس کی طاقت ہیں'۔ 'افواج نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دے کر ملک میں دہشت گردی کو شکست دی، اب بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) منظم ہورہی ہے یا پڑوسی ملک میں سازشیں کی جا رہی ہیں۔ پاک فوج، ایجنسیاں اور پاکستانی عوام مل کر اس کو شکست دیں گے'۔'چین کے سفیر کئی روز سے کوئٹہ میں ہیں اور محفوظ ہیں'۔ 'ہوٹل میں کوئی غیرملکی سفیر موجود نہیں تھے اور ہوٹل میں کوئی وفد بھی نہیں تھا۔ 22 اداروں کو سکیورٹی ہائی الرٹ کی ہدایت جاری کردی ہے،  ہم اپنی فوج اور ایجنسیوں کی مدد سے دشمن پر قابو پالیں گے۔ سیکرٹری خارجہ سے بھی انہوں نے بات کی ہے ،تاکہ سفارتی سطح پر بھی کچھ ہو سکے۔ گزشتہ 10 روز کے اندر 3 لاکھ کوئٹہ دھماکے چیف سیکریٹری سے فوری تحقیقات کا کہا ہے، عظیم فوج، ایجنسیاں اور 22 کروڑ عوام کی مدد سے دشمن کے عزائم کو ناکام کرکے ان پر قابو پالیں گے۔ اسلام آباد میں امن کی صورتحال کا بھی نوٹس لیا ہے۔ ابصار عالم کے کیس کے لیے دو دن کی مہلت دی ہے، کیمروں کا دیکھا جا رہا ہے  اس کیس کو جلد حل کر لیں گے۔ ترجمان  دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ کوئٹہ میں دھماکے کے وقت چینی سفیر ہوٹل میں موجود نہیں تھے جبکہ واقعے میں کوئی چینی شہری متاثر نہیں ہوا۔ بھارت، اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان کو نہ بند گلی میں دھکیل سکتا ہے اور نہ ایسا ممکن ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اور چین تمام مسوموں کے شراکت دار ہیں‘ حکومت چینی باشندوں کی حفاظت یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل نتیجہ خیز بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ مگر بات چیت کے لیے بنیادی مسئلہ کشمیر پر بات ہونا ضروری ہے۔ کشمیریوں کی تمام بنیادی آزادیاں سلب ہیں اور وہ مسلسل خوف اور دہشت کی فضا میں زندگی گزار رہے ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے ذمہ دارانہ انخلا کی بات کی جبکہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں سکیورٹی خلا پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ گلگت بلتستان میں اصلاحات ایک جاری عمل ہے، ان اصلاحات میں قانونی و آئینی انتظامی اور سیاسی اصلاحات شامل ہیں۔ یہ اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبے پر کی جارہی ہیں۔ کوئٹہ دھماکے میں ملوث ملزموں کا تعاقب کرینگے‘ کٹہرے میں لایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...