اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کووڈ۔19سے صحت یاب ہوگئے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میرا کووڈ۔19 ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن جن لوگوں نے ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی ہیں وہ ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی مہلک وبا سے بچنے کے لئے ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے برقرار رکھیں اسی طرح ہم اس وبا کوشکست دے سکتے ہیں۔