توہین آمیز خاکے،خصوصی کمیٹی کے قیام کیلئے پارلیمانی جماعتوں سے نام مانگ لئے گئے 

Apr 23, 2021

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) توہین آمیز خاکوں کیخلاف قرارداد پر خصوصی کمیٹی کے قیام کے معاملے پر پارلیمانی جماعتوں سے نام مانگ لئے گئے۔ سپیکر کی ہدایت پر پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو خطوط ارسال کر دیئے۔ شاہ محمود قریشی، خالد مقبول صدیقی، طارق بشیر چیمہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد حسین مگسی، غوث بخش مہر، نوابزدہ شاہ زین بگٹی، شیخ رشید، خواجہ آصف،بلاول بھٹو، اسعد محمود، امیر حیدرہوتی اور اختر مینکل کو خطوط ارسال کئے گئے۔

مزیدخبریں