اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر عارف علوی سے سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے ملاقات کی ،صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، پاکستان برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے،دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تاریخ ، ثقافت ، روایات ، عقیدے اور اقدار کا رشتہ ہے، پاکستان اور سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ خیالات رکھتے ہیں، نامزد سفیر سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے پر توجہ دیں، نامزد سفیر دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کیلئے کوششیں کریں ، نامزد سفیر دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی وفودکے تبادلے کے لئے کوششیں کریں۔علاوہ ازیںصدر عارف علوی کی زیرِ صدارت جامعات میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیرِتعلیم شفقت محمود، سیکرٹری وزارتِ انسدادِ منشیات کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی نے شرکت کی ،سیکرٹری انسانی حقوق اور 165 جامعات کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی ،صدر مملکت نے کہا کہ جامعات میں منشیات کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، جامعات خصوصی طلبائکی سہولت کیلئے یونیورسٹی انفراسٹرکچر معذور دوست بنائیں، جامعات خصوصی طلبائکی ضروریات کا جائزہ لیں اور انکے حل کیلئے مناسب اقدامات اٹھائیں،وائس چانسلرز کی کمیٹی جامعات میں منشیات کاپھیلاؤ روکنے کیلئے اگہی مہم کی تیاری کرے۔
صدر عارف علوی سے سعودی عرب کیلئے نامزد سفیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کی ملاقات
Apr 23, 2021