سعودی عرب،8 ویں صدی ہجری کی مسجد التویم توسیع کے بعد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی

سعودی عرب میں تاریخی مسجد التویم تجدید ، تزئین اور توسیع کے بعد نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس مسجدکا تعلق 8 ویں صدی ہجری سے ہے، یہ اس علاقے کی قدیم ترین عمارتوں میں سے ایک ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے 10 علاقوں کی جن 30 تاریخی مساجد کی تجدید اور توسیع کرائی ہے یہ ان میں سے ایک ہے۔یہ مسجد اشیقر سے نقل مکانی کرکے التویم میں بسنے والے مدلج الوائلی اور ان کے قبیلے نے تعمیر کرائی تھی۔

التویم تاریخی مسجد ریاض شہر سے 170 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ،اسے مٹی اور پتھر سے تعمیر کیا گیا، اس کی چھت کیکر کی لکڑی اور کھجور کی چھال سے بنائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن