پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کا اختتام مایوس کن رہا اور مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز جمعہ کو بھی کاروبار حصص میں مندی کا رجحان غالب رہا ۔کے ایس ای100انڈیکس44360پوائنٹس کی نچلی سطح تک جانے کے بعد مندی کی شد ت میں کمی کے باوجود 222پوائنٹس سے زائد کے خسارے سے 44706پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔کاروباری حجم 26فیصد سے زائد کم رہا اور گزشتہ روز کے مقابلے میں8کروڑ84لاکھ47ہزار سے زائد شیئرز کا کاروبار کم رہا۔مارکیٹ کے سرمائے میں44ارب92کروڑ روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی اور مجموعی سرمایہ 78کھرب کی سطح سے نیچے گر گیا۔ جمعہ کوحصص مارکیٹ کاروبار کے آغازسے ہی منفی زون میں رہی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے وزیراعظم عمران کی جانب سے مزید ٹیکسز نہ لگائے جانے کے بیان نے بھی سرمایہ کاروں پر مثبت اثرات مرتب نہ کئے اورسرمایہ کاروں نے اپنے پاس موجود ٹیلی کام،فوڈز،پیٹرولیم سیکٹر کے شیئرز فروخت کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھی۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100اانڈیکس 222.85پوائنٹس کی کمی سے44706.76پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس98.70پوائنٹس کی کمی سے18276.47پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 174.75پوائنٹس کی کمی سے30293.87پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس465.76پوائنٹس کم ہوکر72513.98پوائنٹس کی سطح پرآگیا ۔مجموعی طور پر364کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 126کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ223میں کمی اور15میں استحکام رہا۔جمعہ کو24کروڑ4لاکھ87ہزار562شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روزجمعرات کو کو32کروڑ89لاکھ35ہزار222حصص کے سودے ہوئے تھے۔کاروبار میں مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ44ارب92کروڑ84لاکھ83 ہزار144روپے گھٹ کر 77کھرب89ارب29کروڑ26لاکھ49ہزار240 روپے رہ گیا ۔
کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار،رواں کاروباری ہفتے کا اختتام مایوس کن رہا
Apr 23, 2021 | 22:09