فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،ملزم گرفتار 25سولٹر کیمیکلز ملادودھ تلف ،جرمانے

ڈیرہ غازیخان(خصوصی رپورٹر)  ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی ڈی جی خان میں کریانہ سٹور اور ملک شاپ میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر12 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیاگیامظفرگڑھ  مختلف ہوٹلز،بیکری شاپ اور کریانہ سٹور کو25ہزارروپے ، لیہ میں کیمیکلز اور پاوڈر سے دودھ بنانے والے پنجاب فوڈاتھارٹی کی گرفت میں آگئے۔25سو لٹر کیمیکلزاورپاوڈرسے بنا دودھ تلف کردیاگیا ۔ چلر،کمپریسر اور5کلو وئے  پائوڈرضبط ، ایف آئی آر درج،مالک حوالہ پولیس کردیاگیا راجن پور میں مختلف کریانہ سٹورز اوربریانی شاپس کو12ہزارروپے جرمانہ کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن