بہاول پور(کامر س رپورٹر)لوڈشیڈنگ کوختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، ادویات کی قیمتوں میں 20فیصد اضافہ واپس لیاجائے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے، پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں مزیداضافہ نہ کیاجائے۔ان خیالات کااظہار سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوآئے ہوئے تقریبا15دن ہونیوالے ہیں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ،لوڈشیڈنگ سے عوام بری طرح متاثرہورہے ہیں، روزہ دارشدیدپریشانی کاشکارہیں جبکہ انڈسٹریاں بھی بندپڑرہی ہیں جس سے لوگ بیروزگارہورہے ہیں۔آئی پی پیز بندپڑی ہیں جن کوچلانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس سے لوڈشیڈنگ کادورانیہ 10سے 12گھنٹے تک جاپہنچاہے،لوڈشیڈنگ پھر سر اٹھارہی ہے، روپیہ ڈالر کے مقابلے میں غیر مستحکم ہے ۔
لوڈشیڈنگ کوختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں:عباس رضا
Apr 23, 2022