ملتان (سپورٹس ڈیسک ) فاسٹ بائولر محمد عامر 2019ء کے بعد اب پہلی بار کاونٹی کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستانی پیسر نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر گلوسسٹرشائر کی نمائندگی کریں گے، ان کا تین میچز کے لیے کاونٹی سے معاہدہ ہوا ہے۔ کاونٹی ترجمان کے مطابق 30 سالہ محمد عامر 28 اپریل کو سرے کے خلاف میچ سے اپنا ڈیبیو کریں گے۔عامر پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور ان کے نام 30.47 کی اوسط سے 119 ٹیسٹ وکٹیں ہیں۔ محمد عامر نے گلوسسٹرشائر کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاونٹی کرکٹ کھیلنے کو بے تاب ہوں اور پوری کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی دکھا کر توقعات پر پورا اتروں۔ واضح رہے کہ پاکستانی پیسر نسیم شاہ انجری کے سبب ایک ماہ تک دستیاب نہیں ہیں۔
نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر کا گلوسسٹر شائر کاونٹی سے معاہدہ
Apr 23, 2022