باردانہ میں کٹوتی کے خلاف کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

 شاہ جمال(نامہ نگار) بار دانہ میں کٹوتی کیخلاف کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ تفصیل کے مطابق فوڈ سنٹر ہر پلو اور خان گڑھ کے فوڈ سنٹروں کاکوٹہ پچاس فیصد کم کر کے باردانہ کی فراہمی معطل کر کے باقی کے پچاس فیصد باردانے میں دس ہزار بوری دوسرے فوڈ سنٹروں کو فراہم کی جارہی ہے جبکہ مقامی گندم کے کاشتکاروں کو باردانہ فراہم نہیں کیا جارہا جس پرمقامی گندم کے کاشتکاروں محمد سلیم،غلام مرتضیٰ،صغیر احمد ،عبدالباقی،ربنواز،رحیم بخش،محمد یاسین،محمد اظہر،عبدالعزیز،اللہ یار،محمد وقار،محمد وقاص،مختیار حسین،محمدطیب،ملک خلیل،عبدالمجید نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ خوراک پنجاب سے طے کئے گئے ٹارگٹ کے مطابق مکمل باردانہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے رابطہ کرنے پر انچارج فوڈ سنٹر ہر پلو اور خان گڑھ مشتاق احمد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ محکمہ کے فیصلوں کے پابند ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ مقامی زمیندار پریشان ہیں محکمہ خوراک پنجاب کوٹہ مکمل بحال کر کے دونوں متذکرہ فوڈ سنٹروں کو مکمل باردانے کی فراہمی یقینی بنائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...